Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

سال کے بہترین اسنوکرپلئیرکااعزازرونی اوسلیون کے نام

سال کے بہترین اسنوکرپلئیرکااعزازانگلینڈ کے کیوئسٹ رونی او سلیون نے جیت لیا.دوہزارتیرہ چودہ کے سیزن کاجب انگلش کیوئسٹ رونی او سلیوان نے آغازکیا توان کا رینکنگ میں انیس واں نمبر تھا۔ اس دوران انہوں نے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا جن میں تین جیتا ایک ٹورنامنٹ کے فائنل اورایک ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں شکست کاسامنا کرناپڑا۔ اڑتیس سالہ برٹش پلئیرنے بچپن سے ہی اسنوکرکے کھیل میں اپنے کمالات دکھانے شروع کیے،صرف دس برس کی عمرمیں سنچری بریک اورمحض پندرہ برس میںاایک سوسینتالیس کابریک کھیلا۔ انیس سو بانوے میں سولہ

...تفصیل

سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اخترنواز

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تین دہائیوں کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں قائم ان ڈور کھیلوں کے سب سے بڑے مرکز لیاقت جمنازیم میں تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس میں بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیس برس قبل چین کے تعاون سے ان ڈور کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لیا قت جمنازیم تعمیر کیا گیا تھا۔ اس

...تفصیل

رانا مجاہد کے ویژن سے ہاکی میں پاکستان کا دوبارہ راج ہوگا، محمد اخلاق

 اولمپیئن محمد اخلاق احمد نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد کے ویژن 2020ء کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، قومی ہاکی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام بہت جلد واپس حاصل کرلے گی ۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد اخلاق نے کہاکہ ہاکی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ویژن دیا گیا ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ اس کی تکمیل سے ہاکی کے میدانوں پر ایک بار پھر پاکستان کا راج ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ طاہر زمان کی زیر نگرانی انڈر 16ہاکی ٹیم پر چھ سال تک کام کیا جائے گا اور پھر جب وہ قومی ہاکی ٹیم

...تفصیل

سمر کیمپ میں ٹریننگ،عمررسیدہ کرکٹرز شدید مشکلات سے دوچار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے ایونٹس کی تیاری کیلئے جاری سمر کیمپ میں سخت ترین ٹریننگ سے عمر رسیدہ کرکٹرزشدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ، مصباح الحق تقریبا 40 سال کے ہوچکے، یونس خان، ذوالفقار بابر اور یاسر حمید بھی زندگی کی 36بہاریں دیکھ چکے، اعزاز چیمہ35 برس کے ہیں،کمسن ترین سمیع اسلم کی عمر 18سال اور 150دن ہے۔بیشتر کھلاڑی اکثر دوران تربیت مختلف حیلے بہانے بنانے لگے، کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق نہ ہونے سے سلیکٹرز کوپریشانی لاحق ہے ۔کیمپ کمانڈنٹ اکیڈمی کے باولنگ کوچ

...تفصیل

النکباانٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ، پاک اردن میچ آج ہوگا

قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ (آج) اتوار کو اردن کے خلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، اردن، سری لنکا اور عراق کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 13 مئی کو فلسطین کے خلاف، تیسرا 15 مئی کو سری لنکا اور چوتھا میچ 17 مئی کو عراق کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اس وقت عالمی درجہ بندی میں 159 ویں پوزیشن پر ہے۔قومی 23 رکنی ٹیم میں احسن اللہ، شیروز، محمد بلال، محسن علی، عثمان خان، محمد احمد، محمد سہیل، راشد نو، صدام حسین، بلال الرحمن،

...تفصیل

کرنل شعیب نے ایس ایس جی سی گالف چیمئن شپ جیت لی

 ایم ایس کینگروز کے کرنل شعیب نے ایس ایس جی سی اسپورٹس فیسٹول گالف چیمپیئن شپ جیت لی۔ ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی کے سرسبز کورس پرمیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے تحت ہونے والاایک روزہ ایونٹ نو ہولز پر مشتمل تھا۔ جس میں دس گالفرز نے حصہ لیا۔ ایم ایس کینگروز کے کرنل شعیب نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے چھتیس نیٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایم ایس کینگروز ہی کے بریگیڈیئر وقار دوسرے اور ای ایس پینتھرز کے کامران ناجی تیسرے نمبر رہے۔ ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرزہیرصدیقی نے

...تفصیل