Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

کپتانی چھن جانے کا غصہ، ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھن جانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ دیا۔گزشتہ روز ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ڈیرن سیمی کی جگہ وکٹ کیپر دنیش رامدین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نئے کپتان کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ڈیرن سیمی اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تیس سالہ سیمی کو 2010 میں کرس گیل کے معاہدے نہ ہونے کے معاملے پر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ان کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی

...تفصیل

پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز کانٹے دار ہو گی مائیکل کلارک

آسٹریلوی ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ رواں برس اکتوبر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کانٹے دار ہو گی،متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سپنرز کو سنبھل کر کھیلنا بلے بازوں کیلئے امتحان ہو گا تاہم چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ ایک انٹرویو میں آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور وہ ماضی میں یو اے ایکے مقام پر کئی فتوحات حاصل کر چکی ہے  گرین شرٹس کے کھلاڑی کنڈیشنز سے اچھی ہم آہنگی رکھتے ہیں اسلئے اسے زیر کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو

...تفصیل

سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، کاشف انور

کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی ساکھ بہتر کرنے میں اُن کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان کے سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کاشف انور نے کہا کہ میں آپ کو سٹریٹ چلڈرن نہیں سمجھتا۔ آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود

...تفصیل

پی سی بی قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف کا ا علان آئندہ ہفتے کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف ا علان آئندہ ہفتے کرے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ وقار یونس سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، بورڈ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف ا علان آئندہ ہفتے کرے گا۔کوچزفائنڈنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے حوالے کردی ہیں۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرسٹھ ٹیسٹ اوردوسواکیس ون ڈے کھیلنے والے گرانٹ فلاور دوہزار دس سے زمبابوین ٹیم کیساتھ

...تفصیل

تنقید بلا جواز، شفاف سسٹم کے تحت کوچ بناہوں، وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنی تقرری کے حوالے سے ہونے والی تنقید کو بلاجواز قرار دیا ہے اوردعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک شفاف سسٹم کے تحت کوچ بن کر آئے ہیں اورانہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میری تقرری کو متنازع بناکر تنقید کرتا ہے تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے درخواست دی تھی اور طریقہ کار کو فالو کیا ہے میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صاف دل کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں اور مجھے

...تفصیل

اعصام الحق میڈرڈاوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے بھارتی ہم منصب کھلاڑی روہن بھوپنا پر مشتمل امریکن جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے بآسانی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا انکے حریف کھلاڑی مقابلے کے لیے نہ آسکے اور یہ جوڑی بآسانی مین رائونڈ میں پہنچ گئی۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے رائونڈ میں ڈومینک اینگلاٹ اور ٹریٹ ہوئی کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ بارسلونا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے

...تفصیل