Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ہیڈ کوچ کیلئے تجربے کی بنیاد پر وقار یونس کو محسن خان پرترجیح دی ،انتخاب عالم/ ظہیر عباس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انتخاب عالم اور چیرمین پی سی بی کے مشیر ظہیر عباس نے محسن خان کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن خان کی نیوز کانفرنس سے دکھ ہوا جبکہ کوچز کے انتخاب میں تجربے کی بنیاد پر وقار یونس کو محسن خان پر ترجیح دی۔ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی کے مشیر ظہیر عباس نے کہا کہ کوچز کے انتخاب میں میرٹ کا خیال رکھا گیا اورمحسن خان نے اس حوالے سے جو پریس کانفرنس کی اسے دیکھ کردکھ ہوا حالانکہ وہ ایک سمجھ دار شخص ہیں اور انہیں ایسی باتیں

...تفصیل

آفریدی کوورلڈکپ کاکپتان دیکھنا چاہتا ہوں، شعیب اختر

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ 2015 کے لیے آل رائونڈر شاہد آفریدی کی بطور کپتان تقرری کی حمایت کردی۔ایک انٹرویو میں میگا ایونٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں آفریدی کو قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ آفریدی بلے باز نہیں ہیں لیکن وہ ایک اچھے بالر ہیں اور کرکٹ میں ان کا جارحانہ رویہ انہیں قومی ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے کافی ہے۔حال ہی میں مقرر کیے جانے والے ہیڈ کوچ وقار یونس کے بارے میں شعیب کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ

...تفصیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا مسودہ تیار کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کا مسودہ تیار کر لیا گیا ۔نئے آئین کے مطابق چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوگا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے آئین کا ڈرافٹ 38 صفحات پر مشتمل ہے۔ سابق ججز فقیر محمد کھوکھر اور جمشید علی پر مشتمل آئینی کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کر کے چیئرمین کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوگا جس کے مطابق چیئرمین کو منتخب ہونے کے بعد ہٹایا بھی جا سکے گا۔ چیئرمین کے انتخاب کا طریقے کار طے کرنا باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین کے مطابق

...تفصیل

جونیئرورلڈکپ کیلئے بہترین سکواڈ تیار کرنا ہدف ہے،باسط علی

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ جونیئرورلڈ کپ دو ہزار سولہ کے لئے بہترین اسکواڈ تیار کرنا ان کا ہدف ہے۔چیئرمین شپ نجم سیٹھی کے خلاف بیانات دینے کی بنیاد پر نہیں ملی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ جونئیر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ان سمیت تمام سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کی نگرانی کریں گے تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ قومی انڈر سیونٹین ٹیم اگست میں انگلینڈ کا دورہ کریگی،جبکہ انگلینڈ ٹیم اگلے

...تفصیل

مظفرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغازآج ہو گا

نیشنل بینک مظفرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئین شپ کا آغاز( آج )ہفتہ سے ہو گا۔ اس چمپئین شپ میں مظفرآباد کی 34بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چمپئین شپ کا افتتاحی میں سٹی نیشنل کرکٹ کلب اور الشمع کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کشمیر جمخانہ اور حیڈری کرکٹ کلب بیلہ نور شاہ مدمقابل ہوں گے۔ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ چمپئین شپ کا آغاز آج بروزہفتہ سے ہو رہا ہے اس چمپئین شپ میں مظفرآباد کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس چمپئین شپ کا انعقاد

...تفصیل

انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ آج سے شروع، اسرائیل نے پاکستانی کوچ کو فلسطین جانے سے روکدیا

پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے فلسطین میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے فلسطین پہنچ چکی ہے اور وہ کل اتوار کو اردن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی،قومی فٹ بال ٹیم فلسطین پہنچ گئی ہے لیکن اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیڈ کوچ کو اردن میں روک لیا گیا ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی نے میڈیا کو بتایاکہ قومی ٹیم اردن سے براستہ روڈ اسرائیل سے ہوتے ہوئے فلسطین پہنچ گئی ہے جب کہ ہیڈ

...تفصیل