Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

مصباح کو پی سی بی کی مکمل حمایت حاصل،ہیڈ کوچ کی حیثیت سے وقار پاپولر چوائس تھے،نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈکی انتظامی کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے وقار یونس پاپولر چوائس تھے جبکہ کپتان مصباح الحق کو پی سی بی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقار یونس اور معین خان پر مشتمل قومی ٹیم کی انتظامیہ ٹیم کو تقسیم ہونے سے بچائے گی۔وقار یونس کا کردارحکمت عملی بنانا اور معین خان کاکام ٹیم سلیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ ٹیم میں کیا کیا مسائل ہیں۔اور جب دونوں کام کریں گے تو سب کو

...تفصیل

کیپ ٹائون سکوائش ٹورنامنٹ، طیب اسلم اور ثاقب یوسف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم اور محمد ثاقب یوسف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کیپ ٹائون اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ عماد فرید دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ کیپ ٹائون، جنوبی افریقہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں پاکستان کے سٹار کھلاڑی طیب اسلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مصر کے کھلاڑی ہوسم ناصر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد ثاقب

...تفصیل

قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ جاری، آج فزیکل فٹنس ٹریننگ شروع ہوگی

 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور ان کی فٹنس کو انٹرنیشنل معیار پر لانے کے لئے سمر کیمپ بدھ کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میںجاری رہا، کیمپ کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کی سکریننگ کی گئی جبکہ 18دن فزیکل فٹنس پر زور دیا جائے گا جو کہ جمعرات سے شروع ہوگی۔ 6دن نیٹ اور فیلڈنگ پریکٹس پر زور دیا جائے گا جبکہ کیمپ کے آخری چار روزکے دوران چار روزہ میچ کا انعقاد کیا جائے گا جو کہ ہر روز صبح سات بجے شروع ہوگا اور بارہ بجے ختم ہوگا۔ کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی

...تفصیل

میرے خلاف فیصلے ای سی بی کے دبائو پر ہورہے ہیں،کنیریا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چوروں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں اور سزا یافتہ لوگوں کو بحال کرایا جارہا ہے لیکن میرے کیس میں پی سی بی سر د مہری دکھا رہا ہے۔اگر انگلش بورڈ کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تو مجھے جیل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔میرے کیس میں افسوس ناک پہلو پاکستان کرکٹ بورڈ کا رویہ ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمرشل عدالت نے میری درخواست کو مسترد کیا ہے۔یہ سارے فیصلے انگلش بورڈ کے دبائو پر

...تفصیل

وقار یونس کی تقرری درست مگر طریقہ کار غلط ہے،جاوید میانداد

سابق ٹیسٹ کپتان اور پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے تقرری کو درست مگر طریقہ کار کو غلط قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میںجاوید میانداد نے کہا کہ بورڈ کی جانب نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنا درست مگر جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ درست نہیں، انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو4ماہ کے لیے پی سی بی کی چیئرمین شپ ملی،وہ 2برس کے لیے کوچ کی نامزدگی کیسے کر سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کوچ کے عہدے کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیے گئے تھے،بعد ازاں

...تفصیل

ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں چن ہائو چنگ اور چینلی سچیپرز کو شکست دی۔ سپین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کی چن ہائو چنگ اور ان کی جنوبی افریقن جوڑی دار چینلی سچیپرز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے

...تفصیل