Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزمات، محمد حفیظ نے بھی ہاتھ جوڑ دیے

عائشہ گلالئی کے چیر مین تحریک انصاف عمران خان پر الزمات پر قومی آل رانڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ روز ایم این اے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ قومی آل رانڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر محتاط انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت (حاصل کرنے کا ذریعہ) اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے جڑے ہاتھوں والا

...تفصیل

چیرمین پی سی بی کی اہلیہ کی گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور زخمی

چیرمین پی سی بی شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی کلر کہار میں حادثے کا شکار ہوگئی، وہ محفوظ رہیں تاہم ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی آج ضلع چکوال کے پرفضا مقام کلر کہار میں حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں وہ خود محفوظ رہیں تاہم ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں جب کہ حادثے میں ان کی گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان کے 3 سالہ عہدے کی میعاد 8 اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے، وہ دوبارہ چیرمین بننے کیلیے الیکشن

...تفصیل

بہترین پرفارمنس کا سہرا ثقلین مشتاق کے سر جاتا ہے، معین علی

اوول ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے اسپنر معین علی نے بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ ایک بارپھر ثقلین کو دے دیا۔انگلینڈ کے اسپنر معین علی نے اپنی بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ ایک بارپھر ثقلین مشتاق کو دے دیا ہے جو انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔معین علی نے ازرائے مذاق کہا کہ میں نے فٹبال وارم اپ مقابلوں میں چند ہیٹ ٹرک کیں مگر کرکٹ میں کسی بھی لیول پر کبھی بھی ہیٹ ٹرک نہیں کی اس لیے میں بہت زیادہ خوش ہوں، میں ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کررہا ہوں جس سے مجھے اپنی اسپن کو بہتر

...تفصیل

پاک سری لنکا سیریز، عمراکمل آئوٹ

قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈکوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے سری لنکا کے خلاف تینوں فارمیٹ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے ان کھلاڑیوں کو لاہور میں تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا جس کے بعد15 رکنی ٹیم کا علان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فٹ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو کسی فارمیٹ کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب کھلاڑی فواد عالم کو سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ فی الحال موقع دینے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتی تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے

...تفصیل

پی سی بی کے انتخابات میں نجم سیٹھی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن جسٹس (ر) افضل حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، 15 اگست تک ہونے والے انتخابات میں نجم سیٹھی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کرنے کے لئے الیکشن کمیشن.جسٹس (ر) افضل حیدر آئندہ دو سے تین روز میں طریقہ کار کے مطابق نئے گورننگ بورڈ اراکین کے نام الیکشن قواعد وضوابط اور حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، پی سی بی کے نئے گورننگ بورڈ میں لاہور، سیالکوٹ، فاٹا اور کوئٹہ ریجنز کے علاوہ یوبی ایل , حبیب

...تفصیل

آئی سی سی نے ورلڈ الیون کے انتخاب کی ذمے داری اینڈی فلاور کو دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹیم کے انتخاب کا کام سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کو سونپ دیا ہے۔مئی 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے سوائے زمبابوے کے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر 2015 میں مختصر سیریز کیلئے زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن اس کے بعد کسی بھی ٹیم نے دورہ نہ کیا۔تاہم رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے

...تفصیل