Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں

نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی بننے کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔سابق چیف ایگزیکٹیو عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی الیکشن میں شرکت کے اہل نہیں،اگروہ عہدے پر فائز ہو بھی گئے  توکسی بھی وقت نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے ڈومیسٹک سسٹم کو تبدیل کرنے اور نئے قومی سیزن میں ڈرافٹ سسٹم متعارف کرانے کی  شدید مخالفت کرتے ہوئے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے نظام کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہاکہ  پرانے انداز کو تبدیل کرکے بورڈ میں ایک طرح مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔کراچی پریس کلب میں

...تفصیل

وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

سابق قومی کپتان اور سوئنگ ماسٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے جب کہ سابق قومی ٹیسٹ ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اب مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں مینٹور کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتے ہوئے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے نئی ٹیم ملتان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی آل رانڈر محمد حفیظ کو ملتان کا کپتان اور سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے کو نائب کپتان مقرر کیا جا

...تفصیل

بہترین پرفارمنس کا سہرا ثقلین مشتاق کے سر جاتا ہے، معین علی

اوول ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے اسپنر معین علی نے بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ ایک بارپھر ثقلین کو دے دیا۔انگلینڈ کے اسپنر معین علی نے اپنی بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ ایک بارپھر ثقلین مشتاق کو دے دیا ہے جو انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔معین علی نے ازرائے مذاق کہا کہ میں نے فٹبال وارم اپ مقابلوں میں چند ہیٹ ٹرک کیں مگر کرکٹ میں کسی بھی لیول پر کبھی بھی ہیٹ ٹرک نہیں کی اس لیے میں بہت زیادہ خوش ہوں، میں ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کررہا ہوں جس سے مجھے اپنی اسپن کو بہتر

...تفصیل

ڈائریکٹر اکیڈمیز ڈومیسٹک کرکٹ سے چھیڑ چھاڑ پر ناخوش

ڈومیسٹک کرکٹ سے چھیڑ چھاڑ پر ڈائریکٹر اکیڈمیز بھی ناخوش نظر آتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں بار بار تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہوں ، رنجی ٹرافی کا80سال سے ایک ہی فارمیٹ ہے،کانٹی میں بھی تھوڑا بہت ردوبدل ہوا، کسی بھی ملک میں سسٹم اس طرح تبدیل نہیں ہوا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے، ایسا کرنا زیادتی ہے، میری رائے میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے ایک سسٹم ہونا چاہیے جو طویل عرصے تک چلے۔قائد اعظم ٹرافی ٹیموں کے انتخاب میں ڈرافٹ کا طریقہ کار

...تفصیل

رونالڈو ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش

مایہ نازفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے.پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ان پرایک کروڑ47  لاکھ یورو ٹیکس بچانے کا الزام ہے۔ میڈیا نمائندے اس خبر کی کوریج کے لیے عدالت کے باہرتھے اورامید کی جا رہی تھی کہ اسٹار فٹ بالرپیشی کے بعد میڈِیا سے بات  کریں گے لیکن انہوں نے میڈیا سے بات نہ کی۔امیرترین فٹ بالررونالڈو نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی ہے جبکہ استغاثہ کا الزام ہے کہ

...تفصیل

اولمپکس میں کرکٹ کی راہ میں بھارت رکاوٹ بن گیا

کرکٹ کے اولمپکس کا حصہ بننے میں بھی بھارت رکاوٹ بننے لگا۔ایک طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنانے کیلیے کوشاں ہے تو دوسری جانب بھارتی بورڈ نے اس میں بھی روڑے اٹکانے شروع کردیے ہیں، 2024 کے اولمپک گیمز میں کرکٹ کو شامل کرانے کیلیے ستمبر تک لازمی بڈ دینا ہوگی مگر بھارتی بورڈ باربار کی یاددہانیوں کے باوجود اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کررہا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے یہ واضح شرط موجود ہے کہ کسی بھی کھیل کی گیمز میں شمولیت کیلیے بڈ دینے کیلیے ایونٹ میں تمام بڑی ٹیموں اور

...تفصیل