Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

سری لنکن کرکٹ میں ایک اور فکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا

سری لنکن کرکٹ میں ایک اورفکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک غیرمعروف کرکٹر اسمپتھ ہیٹاراچی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔سری لنکا کے 2 سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ زمبابوے کے دوران ایک غیرمعروف کرکٹر کے رویے پر شکوک کا اظہار کیا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو متحرک کیا، جس نے ڈریسنگ روم کے ٹوائلٹ سے ایک ڈیوائس بھی برآمد کی، اس واقعے کو مقامی میڈیا میں ٹوائلٹ گیٹ قرار دیا جارہا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو

...تفصیل

معین علی اوول میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے

انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی وہ اوول میں پہلی بار اور 79 برس بعد کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش اسپنر بنے ہیں۔انگلش اسپنر معین علی نے اوول میں منعقدہ 100ویں ٹیسٹ کو اپنی شاندار بولنگ سے یادگار بنالیا، وہ اس گرانڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانیو الے بولر بھی بنے ہیں۔معین نے ڈین ایلجر، کیگاسو ریبادا اور مورن مورکل کو 3 لگاتار گیندوں پر ٹھکانے لگا کر نہ صرف اپنی ٹیم کو اس میچ میں 239 رنز سے فتح دلوائی بلکہ وہ گزشتہ 79 برسوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے

...تفصیل

اوول ٹیسٹ کے دوران شائقین نے معین علی کا مزاحیہ پورٹریٹ دیوار پر آویزاں کردیا

انگلش شائقین نے آل رانڈر معین علی کو معینہ لیزا بنادیا۔اوول ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں چند شائقین کی جانب سے بالکونی میں ایک تصویر آویزاں کی گئی جس میں مصوری کے شاہکار مونالیزا کے انداز میں معین علی کا پورٹریٹ تھا جس کے اوپر معینہ لیزا لکھا ہوا تھا۔بہت سے شائقین نے اس تصویر کا مزاحیہ پہلو دیکھا جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس تصویر کو اپنے ٹویٹر اکانٹ سے شیئر بھی کیا تاہم سوشل میڈیا پر شائقین کی اکثریت کو یہ تصویر کافی گراں گزری، ایک نے لکھاکہ آپ معین کو اس انداز میں پیش نہیں کرسکتے، یہ

...تفصیل

ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے شاہ زیب حسن کی درخواست پر سماعت

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔کرکٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے 7 اگست کو وزارت داخلہ اور پی سی بی سے جواب طلب کر لیا، شاہ زیب کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے، شفاف ٹرائل کے بغیر کسی شہری کو مجرم گردانا جا سکتا اور نہ ہی خلاف قانون کارروائی کی جا سکتی ہے، میچ فکسنگ کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماپر وزارت داخلہ نے

...تفصیل

امریکہ کی پہلی خاتون کے ٹو سر کرنے میں کامیاب

امریکہ کی پہلی خاتون دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو سر کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، 52 سالہ ونیسا اوبرائن جولائی کے پہلے ہفتے میں کے ٹو کے بیس کیمپ پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کے ٹو پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔الپائن کلب کے مطابق ونیسا جمعے کو پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں، ونیسا نے ٹوئٹر پر اپنی مہم کے بارے میں تصاویر اور پیغامات شیئر کیے ہیں، انہوں نے کے ٹو کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا، اس کی تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا پاکستان کا پرچم ان اہم

...تفصیل

قومی کپتان سرفراز احمد کاوئنٹی کرکٹ کھیلنے مانچسٹر روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاوئنٹی کرکٹ کھیلنے مانچسٹر روانہ ہو گئے۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کاوئنٹی کرکٹ کھیلنے مانچسٹر روانہ ہو گئے، قومی کپتان نے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد اپنے چھوٹے صاحبزادے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا اپنے چھوٹے چیمپیئن کے ساتھ مانچسٹر جانے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے مختصر مدت کے لیے یاکشائر سے معاہدہ کیا ہے، انہیں پیٹر ہینڈز کومب کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں یاکشائر کی

...تفصیل