Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE کاروباری خواتین کیلیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منقولہ اثاثہ جات کے لیے رجسٹری آفس قائم کرنے اور ویمن انٹرپرینیورزکے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آئندہ مالی سال ڈھائی ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔پارلیمنٹ کی جانب سے پہلے ہی فنانشل انسٹی ٹیوشنز(محفوظ ٹرانزیکشن)ایکٹ 2016 کی منظوری دی جاچکی ہے اورسرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن بھی شائع ہوچکا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی تجویز پر وزارت خزانہ جانب سے اس منصوبے... تفصیل

پنجاب میں کپاس کا پیداواری ہدف 1کروڑ گانٹھ مقرر

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس سال پنجاب میں 60 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے ہدف1کروڑ گانٹھ کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ملکی برآمدات کا سالانہ تقریباً 51 فیصد زرمبادلہ کپاس سے حاصل ہوتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے اور اس مقصد کے لئے ایسی میرازمین بہتر رہتی ہے جو تیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو جائے۔ اس میں نامیاتی مادہ کی مقداربھی بہترہونی چاہئے تاکہ اس میں پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر

...تفصیل

جرمنی میں صنعتی میلے کا آغاز ہوگیا ،33 پاکستانیو ں کی شرکت

جرمنی میں صنعتی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ پانچ روزہ کاروباری میلے میں33 پاکستانی نمائش کنندگان کی جانب سے آٹو پارٹس،پلاسٹک مینوفیکچرنگ اور شیٹ میٹل پارٹس جیسی دیگر مصنوعات کی نمائش کی گئی۔انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے زیر انتظام انڈسٹریل سپلائی سیکشن میں وائبرنٹ پاکستان''ون نیشن ون وژن ''کے موٹو کے تحت پاکستانی پویلین سجایا گیاہے۔اس موقع جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیرجوہر سلیم نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات کرتے ہوئے مصنوعات کا جائزہ لیا ۔ہینوور میسے میں پاکستان کی

...تفصیل

سی پیک نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا،یحییٰ پولانی

پولانی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ٹیپ کے سابق چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات کی بہتری کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں اور ایئرلائن کے کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے ۔سی پیک نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔اس منصوبے سے فضائی سروس اور سیاحت کے شعبے میں تاریخی انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزچین کی قومی ایئرلائن کے جنرل منیجر آنڈے آؤ کی سربراہی میں ملنے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کررتے ہوئے کیا ۔وفد میں ایس ونگ ،سعد احمد صدیقی اور دیگر بھی

...تفصیل

گیس کا نیا ذخیرہ دریافت یومیہ 29.2مکعب فٹ پیدوار

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں ضلع مٹیاری کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ،جس سے یومیہ 29.2مکعب فٹ پیدوار حاصل ہورہی ہے ۔کمپنی نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 29 اعشاریہ 2 مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں تیل و گیس درآمدات جاری ہیں، وہاں اس قسم کی دریافت سے گیس کی طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی ۔اس دریافت سے توانائی بحران مکمل طور پر ختم تو نہیں

...تفصیل

حکومت کا زرعی انشورنس پریمیئم سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں بھی بجٹری سپورٹ کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 5 بڑی فصلوں اور لائیواسٹاک کے لیے لون انشورنس پریمیئم سبسڈی کی ادائیگی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی تجویز پرآئندہ مالی سال2017-18 کے وفاقی بجٹ میں 5 بڑی فصلوں اور لائیواسٹاک کے لیے قرضوں کے انشورنس پریمئم سبسڈی کے لیے 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران چھوٹے کاشتکاروں کوکراپ لون

...تفصیل

کاشتکار کپاس کی بروقت کاشت کاعمل یقینی بنائیں ، زرعی ماہرین

 کپاس کے زر عی سائنسدانوں کی تیار کردہ زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل بی ٹی اقسام ایم این ایچ 886اور ایف وی ایچ 142 کی کاشت سے گزشتہ سال پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب اور پنجاب میں ایک کروڑ دس لاکھ گانٹھوں کے حصول نے نیا ریکارڈ قائم کردیا نیز کپاس کو ملکی اہم فصلوں میں اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہ ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ اور غیر ملکی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی بروقت کاشت کاعمل یقینی بنائیں تاکہ منظورشدہ اقسام کی کاشت سے شاندار پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔

...تفصیل