Get Adobe Flash player

سونے کے بھائو میں ایک فیصد کی کمی واقع

عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھائو میں ایک فیصد تک کی کمی واقع ہو گئی۔فرانس اور برطانیہ کے آمدہ عام انتخابات اور امریکا کی شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی مخاصمت کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں مستقبل کی تجارت کے دوران سونے کی طلب میں کمی کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک فیصد تک گر گئے ہیں۔لندن سپاٹ میں قیمت میں 0.7 فیصد کمی کے ساتھ ایک اونس سونے کو 1275.73ڈالر میں خریدا گیا جبکہ امریکی سونا 0.9 فیصد ڈائون کے ساتھ 1282ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔چاندی یعنی سپاٹ سلور کی قیمت بھی 0.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 18.13ڈالر رہی۔