Get Adobe Flash player

پاکستان کا دنیا میں کپاس پیدا کرنیوالے ممالک میں چوتھا نمبر

پنجاب میں کپاس کی قیمت میں اضافہ ہونے کے امکانات روشن ہیں،محکمہ زرعت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے کپاس کی پیداوار ماضی کی نسبت زیادہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت میں بھی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔،پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ مجموعی پیداوار کا تقریباً 80فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے ،کپاس کی پیداوار سے ٹیکسٹائل ملوں اور ہزاروں چھوٹے یونٹس کو خام مال فراہم کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال کپاس کی پنجاب میں کاشت موثر اندز ہورہی ہے ، کپاس کو سیکڑوں کے حملے سے محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس وجہ سے کپاس  آلودگی سے بھی محفوظ رہے گی ،کپاس کی کوالٹی بہتر ہوئی ہے۔