Get Adobe Flash player

اسلام آباد ، اشیائے خورو نوش کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ارزاں اور معیاری اشیاء خورو نوش کی فراہمی کے اقدامات کے تحت جاری ریٹ لسٹوں میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اور بعض کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے۔یو ا ین پی کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 29 روپے کلو، پیاز 33 روپے کلو، ٹماٹر37 روپے کلو، ادرک98 روپے کلو، لہسن دیسی 88 روپے کلو، چائنہ لہسن158 روپے کلو، لیموں60 روپے کلو، کدو 60 روپے کلو، بینگن 33 روپے کلو، مٹر66 روپے کلو، فراش بین48 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 52روپے، کھیرا28 روپے، شملہ مرچ42 سے 75 روپے کلو، سبز مرچ65 روپے، گوبھی 20 روپے سے 30روپے ، بند گوبھی26 روپے، کریلہ 67روپے، پالک14 سے 16 روپے گٹھی، مولی20 روپے، شلجم 36 روپے کلو رہی۔ ماڑو 35 روپے، شکر قندی 83 روپے، گاجر36 روپے، چکن 152 روپے فی کلو اور انڈے78 روپے فی درجن مقرر کئے گئے۔ اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو98 روپے سے 144روپے ، وائٹ سیب 75 روپے سے124 روپے کلو، چائنہ سیب165 سے220، سیب گولڈن 88 سے 127 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 84 سے 118 روپے فی درجن، انڈین کیلا 122 سے 154 روپے فی درجن، امرود 60 سے 114 روپے فی کلو، انار 190 سے  243 روپے فی کلو، چائنہ ناشپاتی 128 سے 154 روپے فی کلو،  سٹرابیری 265 روپے فی کلو، خربوزہ 48 سے 62 روپے فی کلو رہے۔ دریںاثناء مارکیٹ کمیٹی کی جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 32 روپے کلو، پیاز 36 روپے کلو، ٹماٹر49 روپے کلو، ادرک105 روپے کلو، لہسن دیسی 380 روپے کلو، چائنہ لہسن308 روپے کلو، لیموں65 روپے کلو، بھنڈی 108 روپے فی کلو، کدو 65 روپے کلو، بینگن 64 روپے کلو، مٹر45 روپے کلو، فراش بین53 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 35روپے، کھیرا29 روپے، شملہ مرچ60 سے 80 روپے کلو، سبز مرچ73روپے، گوبھی 24 روپے سے 35روپے ، بند گوبھی32 روپے، کریلہ 72روپے، پالک14 سے 19 روپے گٹھی، مولی18 روپے، شلجم 28 روپے کلو، ماڑو 32 روپے، شکر قندی 77 روپے، گاجر27 روپے، چکن 137 روپے فی کلو اور انڈے87 روپے فی درجن مقرر کئے ہیں۔ اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو109 روپے سے 140روپے ، وائٹ سیب 63 روپے سے98 روپے کلو، چائنہ سیب142 سے182، سیب گولڈن 72 سے 110 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 66 سے 110 روپے فی درجن، امرود 65 سے 100 روپے فی کلو، انار 155 سے  210 روپے فی کلو، مسمی 130 سے 172 روپے فی درجن اور سنگترہ 140 سے 190 روپے فی درجن، کینو 50 سے 88 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 130 سے 158 روپے فی کلو، ریڈ بلڈ اورنج 130 سے 190 روپے فی درجن، خربوزہ کی 52 سے 66 روپے فی کلو قیمتیں رہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔