خیبرٹوبیکو کمپنی کے قبل از ٹیکس نفع میں 132 فیصد اضافہ

 رواں مالی سال2016-17ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران خیبرٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس نفع میں132فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خیبرٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کمپنی کو101ملین روپے کی قبل از ٹیکس آمدن ہوئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کے ایچ ٹی سی کا قبل از ٹیکس منافع 234 ملین روپے تک بڑھ گیا اس طرح قبل از ٹیکس منافع کی شرح میں132 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 22.56 روپے سے 93.13 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔