Get Adobe Flash player

حکومت کا پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 20پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 72روپے 80پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 60پیسے کمی کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ۔