ڈی جی خان سیمنٹ کی فی حصص آمدنی میں 19.34 روپے اضافہ

 گزشتہ 7 سال کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ڈی جی کے سی) کی فی حصص آمدنی میں 19.34 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی جی کے سی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2009-10ء کے اختتام پر کمپنی کی فی حصص آمدن 0.72 روپے رہی تھی جبکہ مالی سال 2015-16ء کے خاتمہ پر حصہ داروں کی فی حصص آمدن 20.06 روپے تک بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010-11ء میں کمپنی کی فی حصص آمدن 0.45 روپے ' 2011-12ء میں 9.38 روپے ، 2012-13ء میں 12.56 روپے 13.62 روپے رہی اور مالی سال 2014-15ء کے دوران 17.4 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے خاتمہ پر کمپنی کی فی حصص آمدنی 20.06 روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح مالی سال 2009-10ء کی کمپنی کی فی حصص 0.72 روپے کی آمدنی کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے اختتام تک کمپنی کی فی حصص آمدنی میں 19 روپے سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔