Get Adobe Flash player

پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کی لپٹ سے نہ نکل سکی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روزبھی مندی کی لپٹ میںرہی اورکے ایس ای100انڈیکس51ہزارپوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر50500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے1کھرب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کامجموعی حجم10ہزار237ارب سے کم ہوکر10ہزار83ارب روپے پرآگیا۔بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں861.59پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس51453 .16پوائنٹس سے کم ہوکر50591.57پوئنٹس پرآگیااسی طرح545.63پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26688.96پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 35533.47پوائنٹس سے گھٹ کر35000.88پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب53ارب78کر وڑ 35لاکھ71ہزار665روپے کی کمی ریکارڈکی  گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم10 ہزار237ارب7 کروڑ 17لاک ھ96 ہزار479روپے سے کم ہوکر 10ہزار83ارب28کروڑ 82لا کھ24ہزار814روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز41 کروڑ8 لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو53ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز23کروڑ45لاکھ87ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔