Get Adobe Flash player

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 20 فیصد حصص کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 20 فیصد حصص نیلامی کے لئے آئندہ ہفتے پیش کر دیے جائیں گے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے شیئرز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، پی ایس ایکس کے 16 کروڑ 2 لاکھ 95 ہزار شیئرز فروخت کیے جائیں گے ، نیلامی میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن فارم یکم جون سے جاری کر دیے گئے ، پہلے 12 کروڑ 2 لاکھ 21 ہزارشیئرز بڑے انویسٹرزکو فروخت کیے جائیں گے ، جس کے لئے 6 اور 7 جون کو درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ بقیہ 4 کروڑ 74 ہزار شیئرز جنرل پبلک کو فروخت ہوں گے ، عوام پی ایس ایکس کے شیئرز 9 سے 12 جون تک خریدنے کی درخواستیں جمع کراسکیں گے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے شیئرز کی فلور پرائس 28 روپے ہوگی ، واضع رہے کہ چائنیز کنسورشیم پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز پہلے ہی خرید چکا ہے۔