Get Adobe Flash player

امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں اضافہ

چینی کرنسی یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 543بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.809ہو گئی ۔یہ بات چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے تجارتی نظام نے بتائی ہے ، چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی سپاٹ مارکیٹ میں چینی کرنسی کو ہر کاروبار روزمرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے۔