عالمی نمائش میں شر کت کیلئے پاکستانی وفد چین روانہ

پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور مارکیٹنگ کیلئے نمائندہ وفد شنگھائی کے دارالحکومت شیننگ میں ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گیا ،آج2جون 6 جون تک جاری رہنے والی مذکورہ نمائش میں پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اپنی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائیں گے ۔کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے چین روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائش میں شرکت کا مقصد نہ صرف پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور مارکیٹنگ ہے بلکہ اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی کارپٹ نمائش کے حوالے سے چین کی کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے نمائش کی کامیابی کیلئے تعاون کر رہے ہیں لیکن سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لئے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دنیا بھر میںموجود پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے پاکستان میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے تاکہ اس کی کامیابی سے پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کر سکے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ بیرون ممالک نمائشوں میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف مالی معاونت فراہم کی جائے بلکہ پاکستانی سفارتخانوں کو تعاون کرنے کا پابند بھی بنایا جائے ۔