Get Adobe Flash player

دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری

دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا کام جاری ہے اور تیسرے سہ ماہی کے دوران اس کی تکمیل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے ایل این جی ری گیسیفیکیشن ٹرمینل نے 27 مارچ 2015 کو کام شروع کیا تھا،مارچ2015 سے لیکر اب تک اس ایل این جی ٹرمینل پر 83 بار سے زائد کارگو کی نقل وحمل ریکارڈ کی جاچکی ہے، اس ٹرمینل کی ری گیسیفیکیشن استعداد کار 600 ملین کیوبک فٹ یومیہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان این جی ٹرمینل لیمیٹڈکی جانب سے پاکستان گیس پورٹ کمپنی کو دوسرے ٹرمینل کے قیام کی اجازت دیدی گئی ہے۔یہ ٹرمینل 2017 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔فی الوقت پہلے ٹرمینل سے 600 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے،دوسرے ٹرمینل کی تکمیل سے ری گیسیفیکیشن کا حجم 1200ملین کیوبک فٹ یومیہ تک بڑھ جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹرمینل سے بجلی، گھریلواستعمال،کمرشل ،ٹرانسپورٹ، فرٹیلائزر اور عام صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔