گلاب کو گرمی اور کیڑوں سے بچانے کیلئے پانی کی پھوار کا سپرے کیا جائے

گلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر رواں ماہ جون اوراگلے ماہ جولائی کے دوران جوئوں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدر آمد کی بھی ضرورت ہے ۔ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جون اور اگلے ماہ جولائی کے دوران موسم گرما کا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوئوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے جس سے پھولوں کی نشو ونما رک جاتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4سے 5روز کے وقفہ کے بعد سپرے کیا جائے ۔پانی کی پھوار کا سپرے کیا جائے ۔انہوںنے بتا یاکہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہو جائیں تو انہیں کاٹ دینا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔