میانوالی میں کپاس کی کا شت کا مطلو بہ ہدف پورا کر لیا گیا

 ضلع میانوالی میں کپاس کی کا شت کا مطلو بہ ہدف پورا کر لیا گیا ہے ۔اور ضلع بھر میں اب تک ایک لا کھ 33ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ پر کپاس کی فصل کا شت کی جا چکی ہے ۔جبکہ محکمہ زراعت حکو مت پنجاب نے کپاس کی کا شت کا ہدف ایک لاکھ 32ہزار ایکٹر مقرر کیا تھا ۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تو سیع ملک اعجاز احمد نے اس سلسلہ میں منعقدہ ریو یو اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلا س میں محکمہ زراعت کے تحصیل آفیسر اور مر کز لیو ل افسران زراعت نے شرکت کی ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ملک اعجاز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے پہنچنے والے نا قابل تلا فی نقصان کیو جہ سے محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول مربوط اشتراک سے کپاس کی کاشت سے قبل خصوصی آگہی مہم شروع کی جس کے تحت تحصیل اور یو نین کو نسل لیو ل پر کا شتکاروں کو کپاس کی ترقی دادہ اور کیڑے مکوڑوں و بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت ، بیج کو دوائی لگا کر کا شت کر نے اور کپاس کی کا شت کے متعلق کا شتکاروں کو جد ید زرعی شفارشات سے متعلق آگہی فر اہم کی ۔مز ید براں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا نٹ پرو ٹیکشن /پیسٹ سکائوٹنگ کو الٹی کنٹرول روانا ذوالفقار علی کے اشتراک عمل سے غیر معیاری سیڈ کپاس اور زرعی ادویات فروخت کر نیوالوں کیخلا ف فوری ایف آئی آر درج کروائی گئیں ۔بہت سا غیر قانو نی فروخت ہونے والا بیج کپاس اور بغیر ڈیلر شپ اور انوائس کے فروخت ہو نے والی زرعی ادویات قبضہ میں لے لی گئیں ۔ملک اعجاز احمدنے افسران پرزور دیاکہ وہ کاشتکاروں سے ہمہ وقت جڑ ے رہیں اور اس مرتبہ کپاس کی بمپر کراپ پیداوار فی ایکٹر پیداوار کو یقینی بنا نے کیلئے اپنی تما م تر صلا حتیں بر ؤئے کار لائیں ۔