انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ چار سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ ہوا ہے ،آئی ٹی کی مصنوعات کی برآمدات کا حالیہ حجم 2 ارب 90کروڑ ڈالر ہے جو 2013ء میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر تھا۔سرکاری عہدیدار کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو اگلے دو برسوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 6 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کا حصول نئی کمپنیوں کے قیام اور تاجروں کیلئے نئی اورجدید برآمدی مصنوعات کی تیاری کے مواقع کی فراہمی سے ممکن بنایا جاسکے گا۔وفاقی دارالحکومت میں کوریا کے بینک کے تعاون سے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے تاکہ اس شعبے میں دستیاب تمام مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھایا جاسکے۔