نان فائلرز کو گاڑی کی لیز پر 3فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

وفاقی حکومت نے بینکوں، لیزنگ کمپنیوں، نان بینکنگ فنانشنل انسٹی ٹیوشنز، مضاربہ و ڈیولپمنٹ فنانسنگ انسٹی ٹیوشنز کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کوگاڑیوں کی لیزنگ پر 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا ہے، یہ ٹیکس گاڑی کی مجموعی قیمت پر وصول کیا جائے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل 2017 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 231 بی کی ذیلی شق 1 اے میں ترمیم تجویز کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی لیزنگ کمپنی ہو یا شیڈول بینک ہو،انویسٹمنٹ بینک یا مضاربہ و ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن یا نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشن نان فائلر کو گاڑی لیز پر دیتے وقت 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کرے گا۔