رواں سال ملک میں 73.6ملین ٹن گنے کی پیداوار ریکارڈ

رواں سال ملک میں 73.6ملین ٹن گنے کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے ۔زرعی ڈویژن کے حکام کے مطابق سال رواں کے دوران ملک میں گنے کی پیداوار73.6ملین ٹن رہی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2016 میں پیداوار کا حجم 65.5ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ رواں سال نہ صرف پیداوار بلکہ زیرکاشت رقبہ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ سال 11 لاکھ13 ہزار ہیکٹر اراضی پر گنے کی کاشت کی گئی تھی جبکہ رواں سال 12 لاکھ 17 ہزارہیکٹر رقبہ پر گنے کی کاشت کی گئی ہے۔ اسی طرح زیرکاشت رقبہ میں 7.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زرعی ویلیو ایڈیشن میں اس کا حصہ3.4 فیصد اور مجموعی قومی پیداوار میں حصہ 0.7فیصد ریکارڈ کیا گیا۔