رواں مالی سال میں ہائی برڈ بیجوں کی درآمد میں 5 فیصد کمی

رواں مالی سال 2017-18ء میں پہلے 11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران زیادہ پیداوار کے حامل سبزیوں کے ہائی برڈ بیجوں کی درآمد میں 5 فیصد کی کمی جبکہ ٹماٹر کے بیج کی درآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان ویجیٹیبل سیڈ مرچینٹس ٹریڈ ایسوسی ایشن ( اے پی وی ایس ایم ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے گیارہ مہینوں میں 300 ملین روپے مالیت کے ٹماٹر کے بیج درآمد کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران دیگر سبزیوں کے ہائی برڈ بیجوں کی درآمدات کا حجم 245 ملین روپے تک کم ہوا ہے۔ زیادہ پیداوار کے حامل پھلوں اور سبزیوں کے ہائی برڈ بیجوں کی زیادہ تر درآمدات یورپ، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور بھارت سے کی جاتی ہیں۔