Get Adobe Flash player

ماہرین نے کاشتکاروں کو کپاس کی گوڈی کرنے کی ہدایت

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈی تلف کر کے کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور ان کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت، محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف، پیسٹ سکاؤٹنگ کے عملہ کی مشاورت سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ماہرین نے بتایا کہ فصل کے اگاؤ کے آغازمیں ہی اگر جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کر دیا جائے تو اس سے پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں جہاں نقصان دہ کیڑوں کو پناہ گاہ فراہم کرتی ہیں وہیں وہ کاشتی امور میں بھی رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی بذریعہ گوڈی تلفی کر کے کھیت میں نمی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جڑی بوٹیوں کو بذریعہ زہر بھی تلف کیا جاسکتا ہے تاہم کاشتکاروں کو زہروں کے سپرے کیلئے ماہرین زراعت سے ضروری مشاورت کر لینی چاہئے تاکہ فصل کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔