Get Adobe Flash player

یورپی ممالک کو آم کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ سیزن 2016ء کے دوران یورپی ممالک کو آم کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران سیزن 2700 ٹن سے زائد آم برآمد کیا گیا جبکہ سال 2015ء کے برآمدی سیزن میں یورپی ممالک کو 1400 ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ مسعود احمد صدیقی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان آم کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 70 فیصد حصہ دبئی کو برآمد کرتا ہے جو بعد ازاں وہاں سے دیگر خلیجی ریاستوں کو ری ایکسپورٹ کر دیا جاتا ہے جبکہ پاکستانی آم کی دوسری بڑی برآمدی منڈی ایران ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی سے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ زرمبادلہ کما کر دیہی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جا سکے۔