پاکستانی آم کی برآمدات کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے،ڈاکٹر مبارک

پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی'اے ایس ایل پی'ڈائریکٹوریٹ پلانٹ پروٹیکشن'ایف وی اے'یو اے ایف اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے یورپی منڈیوں میں پاکستانی آم کی برآمدات پر ممکنہ پابندیوں کی روک تھام کیلئے تدارکی و حفاظتی اقدامات کی غرض سے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میںا یک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی پی'پی ایف وی اے اور یو اے ایف کے سٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے شرکاء نے یورپی منڈیوں میں پاکستانی آم کی برآمدپر پابندیوں''اس کی افزائش کیلئے بہتر نگہداشتی اقدامات اور ویلیو ایڈڈ سروسز سمیت دیگر امور کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز و آراء پیش کیں۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر مبارک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس گھمبیر معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز یکجا ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے اور اس روایت کو مزید آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نازک گھڑی میں مل جل کر انتہائی اہم تدارکی اور حفاظتی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔