Get Adobe Flash player

ڈالر کی قدر میں کمی ،ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع میں نمایاں کمی ریکارڈ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی سے تیسری سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع میں نمایاں کمی ہوئی ، جنوری سے مارچ تک منافع میں73 فیصد کمی ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ تک ڈالر کی قدر میں6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کا منافع9 فیصد کم ہو گیا ۔ اس سے قبل پہلی ششماہی کے دوران شعبے کے منافع میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ جنوری سے مارچ تک ٹیکسٹائل کی برآمدات روپے میں ایک فیصد کم ہوئی تاہم ڈالر میں2.3 فیصد بڑھ گئی۔