پاکستان کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے، وفاقی وزیر تجارت

 وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے تا کہ امداد کے بجائے تجارت پر انحصار میں توسیع کے ذریعے پاکستانی معیشت کی حوصلہ افزائی کی پالیسی کو تقویت حاصل ہو۔امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت معاشی سفارت کاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر شجاع نواز مغل کی طرف سے اٹلانٹک کونسل میں ماہرین، تعلیمی اداروں اور تاجروں سے مباحثہ کے دوران کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔