Get Adobe Flash player

ایشیاء کی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں مندی ،سونا اور ڈالر مہنگا

 ایشیاء کی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں پیر کومندی چھائی رہی ،ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسیفک شیئرز ایکس جاپان معمولی گراوٹ کا شکار رہا،جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.03 ڈائون کے ساتھ20,170.41 کی بلند سطح پر بند ہوا،چینی شیئرز 0.5 فیصد،آسڑیلین شیئرز 0.8 فیصد اور ہانگ کانگ کے شیئرز ڈائون رہے،سیئول کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نمایاں کمی یا بیشی نہ دکھا سکا۔پیر کو سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے بھائو چھے ہفتوں کی بلند سطح 1,279.90ڈالر فی اونس رہے۔ایشائی فوریکس میں امریکی ڈالر کو استحکام رہا،ڈالر کی شرح تبادلہ110.58ہے جبکہ یورو 1.1271ڈالر اور پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 1.2864 ڈالر رہی۔