چینی کمپنی نیپال میں 1200میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کرے گی

نیپالی حکومت اورچین کی گیز ہوبا گروپ کمپنی لمٹیڈ نے 1200میگاواٹ کے ایک ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی تعمیر کیلئے مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو ) پر دستخط کئے ہیں، یہ نیپال کا اعلیٰ سطح کا ترجیحی منصوبہ ہے ،نیپالی کابینہ نے 23مئی کو اس منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی جو چینی کمپنی مکمل کر ے گی ۔معاہدے کے مطابق کمپنی ، اس کے ڈیزائن ،تیاری ، تعمیر اور مالیاتی امور میں تعاون کرے گی تا کہ تمام منصوبہ بروقت مکمل کیا جاسکے ،1200میگاواٹ کا پن بجلی کا یہ منصوبہ گدھی گان ڈاکی منصوبے کے نام سے معروف ہے ، منصوبے کی تکمیل سے نیپال کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ،چینی حکومت کئی منصوبوں میں نیپال سے تعاون کررہی ہے اور کئی چینی کمپنیاں نیپال میں سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔