Get Adobe Flash player

پاکستان افرادی قوت کے اعتبار سے دنیا کا تیز ترین ملک بن گیا

ہر سال محنت کشوں کی تعداد میں بارہ لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان افرادی قوت کے اعتبار سے دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا۔ عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں افرادی قوت میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر امکان ہے کہ آئندہ بیس سال میں پاکستان میں سالانہ افرادی قوت کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ جائے گی، جو اس وقت بارہ لاکھ سالانہ ہے، تاہم افرادی قوت کے لئے روزگار مہیا کرنا حکومت کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوگا، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں نئی ملازمتوں کے بھرپور مواقع ہیں، لیکن توانائی کے بحران اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث ان کی ترقی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔