Get Adobe Flash player

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری میںاضافہ ہوا

 صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے، ملکی معیشت 300ارب ڈالر سے تجاوز کررہی ہے اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ 10سالوں کی نسبت معاشی ترقی کی شرح میں5فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آئندہ سال معاشی ترقی میں6فیصد اضافہ مقرر کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان کی معاشی پیش رفت دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور منصوبہ کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے ،سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مظہر ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے،مضبوط مستحکم معیشت سے پاکستان خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن ہے۔