Get Adobe Flash player

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصداضافہ

 گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12ء میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 30,241ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اختتام تک 33,861.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 12فیصد یعنی 3620.6 ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران برآمدات کا حجم 32,375.2 ملین روپے جبکہ مالی سال  2013-14ء میں برآمدات 37,259.6ملین روپے تک بڑھ گئی ۔جو گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں اسی طرح مالی سال 2014-15ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 34,293.6ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی سب سے زیادہ برآمدات مالی سال 2013-14ء کے دوران کی گئی جن کا حجم 37,259.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔