Get Adobe Flash player

سندھ بجٹ پچھلے سال کا کاپی پیسٹ تھا، مسترد کرتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں دیہی اور شہری تفریق کو ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا،ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی دلیل کے ساتھ بجٹ پر تقریر کریں گے ۔اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بجٹ فوری طور پر سمجھ نہیں آسکتا کہ اس کی حمایت یا مخالفت کریں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی بجٹ سن کر سمجھ کر رد عمل دینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا بجٹ پچھلے سال کا کاپی پیسٹ بجٹ ہے ،ایم کیو ایم ارکان اپنی تقاریر میں حکومت کو بتائیں گے کہ بجٹ کیوں مسترد کیا گیا۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سڑکیں بنانا وزیر اعلیٰ کا کام نہیں ہے لیکن وزیر اعلیٰ میئراور چیئرمینز کا کام کررہے ہیں۔