سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1289ڈالر ہوگئی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیاجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 300 روپے کی سطح سے بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے ہوگئی، اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار285روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے اضافے سے 730 روپے ریکارڈ کی گئی۔