Get Adobe Flash player

بھارت نے مئی کے دوران 103ٹن سونا درآمد کیا

بھارت نے مئی میں 103 ٹن سونا درآمد کیا جو کہ گزشتہ سال مئی کی نسبت چار گنا زیادہ ہے۔ کنسلٹنسی فرم جی ایف ایم ایس کے مطابق بھارت نے مئی2016 میں 25.3 ٹن سونا درآمدکیا تھا جبکہ اس سال ماہ مئی میں امپورٹ ٹیکس کے باوجود 103 ٹن سونا درآمد کیا گیا۔گذشتہ ہفتہ کو بھارتی حکومت نے سونے پر 3 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے باعث جیولرز نے سونے کی درآمد مزید تیز کر دی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 424.1 ٹن سونا درآمدکیا ہے جو ہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 144 فیصد زیادہ ہے۔