ما لی سال میںروس کی بر آمدی گندم کے نرخ چڑھ گئے

روس کی بر آمدی گندم کے نرخ بڑھ گئے۔ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل اعلی برآمدی گندم کے نرخ ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ 186ڈالر سے 187.50 ڈالر فی ٹن ہو گئے ہیں۔جولائی اور اگست کے لئے گندم کی نئی فصل کی سپلائی گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں ڈیڑھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 173 سی177 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی۔روس نے جولائی 2016 سے 31مئی 2017 کے دوران 25.6 ملین ٹن گندم، بر آمد کی ہے۔رواں ہفتے روس کی مقامی منڈی میں تیسرے درجے کی گندم کی قیمت خرید 25 روبلز کی کمی کے ساتھ 18,425 روبلز فی ٹن پر ہے۔