سبزیوں کی برآمدات میں پانچ سال کے دوران38فیصداضافہ

پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 38 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12 کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 48,321.8 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو پانچ سال کے دوران یعنی مالی سال2015-16 کے دوران 66,839.5 ملین روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح پانچ سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 18,517.7ملین روپے یعنی 38.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13 میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 62,126.8 ملین روپے رہاجبکہ مالی سال 2013-14 کے دوران 66,703.9 ملین روپے تک بڑھ گیا اسی طرح مالی سال2014-15 کے دوران برآمدات کا حجم 67,864.3 ملین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات ہیں۔