کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں11.97 فیصداضافہ

گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 30,241ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال2015-16کے اختتام تک 33,861.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 12فیصد یعنی 3620.6 ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال2012-13 کے دوران برآمدات کا حجم 32,375.2 ملین روپے رہی ۔جبکہ مالی سال 2013-14 میں برآمدات 37,259.6ملین روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں اسی طرح مالی سال 2014-15 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 34,293.6ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی سب سے زیادہ برآمدات مالی سال 2013-14 کے دوران کی گئی جن کا حجم 37,259.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔