Get Adobe Flash player

آم کی بہتر پیداوار کیلئے جدید طریقہ کا شت اپنانے کی ہدایت

زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ پاکستان آم کے زیرکا شت رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا بڑا 7واں ملک ہے جہاں ا س کی کا شت ایک لا کھ 72ہزار 308ہیکٹر ز رقبہ پر ہے ۔پنجاب میں زیر کا شت رقبہ ایک لا کھ 11ہزار 432ہیکٹرز ہے۔ ا س طرح آم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں ا س کی سالانہ پیداوار 18لا کھ ٹن ہے جس میں سے صوبہ پنجاب سے 13لا کھ 4ہزار 223ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔آم کی برآمد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے لیکن کل پیداوار کا تقریبا 5فیصد بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدہوتا ہے۔ جس سے ہرسال 24ملین ڈالر کے قریب زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کا شت کا روں کو بھی روائتی طریقہ کا شت کو گھنے باغات میں تبدیل کر کے زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہوگی ۔ا س جد ید طریقہ کاشت کے تحت آم کے پودے سے پودے اور قطار سے قطار کا فاصلہ بہت حدتک کم رکھاجاتا ہے جس سے نہ صرف با غ میں زیاد ہ پودے لگائے جاتے ہیں بلکہ ا س سے پودوں کی با ر آور ی بھی جلدہوجاتی ہے ۔