Get Adobe Flash player

مئی میں چین کی برآمدات اور درآمدات میںخاطر خواہ اضافہ ریکارڈ

 چین کی برآمدات اور درآمدات میں گزشتہ ماہ غیر متوقع طور پر خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مئی میں چین سے برآمدات میں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 8.7 فیصد سے 191 بلین ڈالر اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 14.8 فیصد سے 150.2 بلین ڈالر اضافہ رہا جو کہ ماہرین کے اندازوں سے کئی زیادہ ثابت ہوا۔بلومبرگ کے ماہرین مئی میں چین کی برآمدات میں 7.2 اور درآمدات میں8.3 فیصد تک اضافہ متوقع تھا تاہم چین کی معشیت نے مئی میں معاشی ترقی کے نئے عشاریئے ظاہر کئے۔ چین کی برآمدات اور درآمدات کے حجم میں اضافے کی وجہ سے مئی میں ٹریڈ سر پلس 2 بلین ڈالر مزید بڑھ کر 40.8 بلین ڈالر پر آگیا۔ان تمام تر بہتری کی طرف اشارہ دینے والی سرگرمیوں کے باوجود مئی میں چین کے مینو فیکچرینگ سیکٹر میں فیکٹری سرگرمیاں سال میں پہلی مرتبہ کم ہوئیں جو پروڈیوسرز کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا غمازہے ۔چین کی حکومت کی اس وقت تمام تر توجہ روڈ اینڈ منصوبہ کی تکمیل پر مرکوز ہے جس کے باعث فیکٹری سرگرمیاں محدود نظر آتی ہیں۔