Get Adobe Flash player

کراچی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمندی کارحجان

کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمندی ی کارحجان دیکھاگیااورکے ایس ای100انڈیکس 49500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے74ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کامجموعی حجم99کھرب سے گھٹ کر98کھرب روپے پرآگیا۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 431 .41پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100 انڈیکس49958.3 3پوائنٹس سے کم ہوکر49526.92پوئنٹس پرآگیااسی طرح242.50پوائنٹس کی سے کے ایس ای30انڈیکس25842.37پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس34623.79پوائنٹس سے گھٹ کر34360.37پوائنٹس پربندہوا۔ کار و با ری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں74ارب50کروڑ58لاکھ23ہزار267روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم99کھرب33ارب86کروڑ46لاکھ4ہزار651روپے سے کم ہوکر98کھرب59ارب35کروڑ87لاکھ81ہزار384روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز20کروڑ85لاکھ73ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز26کروڑ87لاکھ94ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روزمجموعی طوپر348کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسے95کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،231میںکمی اور22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے پاورسیمنٹ آر2کروڑ56لاکھ،اینگروپولیمر1کروڑ87لاکھ،ورلڈکام ٹیلی کام1کروڑ58لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ49لاکھ اوردوست اسٹیل لمیٹڈ1کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے جوبلی لائف اینشورنس کے بھائومیں28روپے اورایبٹ لیب کے بھائومیں25.33روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھائومیں178.60روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں59.50روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی ۔