ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20ارب 27کروڑ روپے کے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 20ارب 27کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 21ارب 49کروڑروپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں نیو انجینئرنگ پروگرام کے لئے 20کروڑ، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آئی ٹی اور لائبریری کے لئے کروڑ، فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے 25کروڑ، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی حاصل۔ ایبٹ آباد کیمپس کے لئے 39کروڑ، یونیورسٹی آف تربت کے قیام کے لئے 50کروڑ، وومن یونیورسٹی ملتان کے لئے7کروڑ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور جلوزئی کیمپس کے لئے 45کروڑ، اوور سیزسکالر شپ کے لئے 60کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔