Get Adobe Flash player

ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 40.568 ملین تک بڑھ گئی

 اپریل 2017ء کے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 40.568 ملین تک بڑھ گئی جبکہ مارچ 2017ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 39.88 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی مجموعی تعداد مارچ 2017ء کے اختتام پر 139.108 ملین سے اپریل کے خاتمہ تک 139.615 ملین تک پہنچ گئی اس طرح صرف ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 0.5 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران جیز کے تھری جی صارفین کی تعداد میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 10 ہزار 900 کا جبکہ فور جی صارفین کی تعداد میں 42 ہزار 370 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کمپنی کے تھری جی صارفین کی مجموعی تعداد 12.516 ملین جبکہ فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 889 تک بڑھ گئی۔