حساس اشاریوں میں مہنگائی میں .25فیصد کمی ہوئی

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حساس اشاریوں میں مہنگائی میں .25فیصد کمی ہوئی ہے ،دس اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق جن دس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں کیلا، آلو، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر،گندم، چاول ، گوشت اور گڑ شامل ہیں جن کی قیمتوں میں 4فیصد سے زائد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس دوران جن 12اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چینی ، آٹا،پیاز، گھی،انڈے، دال ماش، دال چنا، دال مسور، دال مونگ شامل ہیں جو 8فیصد بنتا ہے۔ ہفتہ وارانہ بنیادوں پر حساس اشاریوں میں مہنگائی میں .25فیصد کمی ہوئی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کو ہوا جس کیلئے مہنگائی میں .32فیصد کمی ہوئی جبکہ سب سے کم فائدہ 8ہزار روپے آمدنی والے طبقے کو ہوا جس کیلئے مہنگائی میں .2فیصد تک کمی ہوئی ۔