اسٹیٹ بینک نے نوٹ جاری کرنے کیلیے ایس ایم ایس سروس شروع کردی

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کر دیبینک دولت پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے، جن کو ' ای برانچز ' کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد 'ای برانچز' سے نئے نوٹوں کا اجرا 12 جون 2017سے شروع ہوگا۔