پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں' طبی تحقیق

 پاکستان میں کھجور کی 95 اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ کھجور کے درخت کی اوسط عمر150 سال تک ہوتی ہے جبکہ بعض اقسام میں ایک گچھے میں ایک ہزار تک کھجور کے دانے پائے جاتے ہیں۔ یوا ین پی کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اورمکمل غذا ہے جس میں ہمارے جسم کیلئے ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کھجور کے استعمال سے عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نظرکی کمزوری کوبھی بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں پائے جانے والے اجزاء انسانی جسم کیلئے ازحد مفید ہیں۔