Get Adobe Flash player

چین ، زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہورہا ہے

 چین میں اس سال زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ،اگرچہ چین کا موسم زرعی پیداوار کیلئے زیادہ موزوں نہیں تھا ، اس کے باوجود گرمی کی فصلوں کی کاشت توقع سے زیادہ رہی ہے، چین میں 70فیصد سے زیادہ رقبے پر موسم گرما کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔وزارت زراعت کے مطابق اچھی کاشت کی بنیادی وجہ موسم کے مطابق فصلوں کی بہترکاشت ہے ، اس سے پیداوار اور اس کا معیار بہتر ہو گیا ہے اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کے علاوہ حکومت نے کسانوں ، ان کی آمدنی اور مفادات کے تحفظ گندم کی قیمتوں میں بھی استحکام برقرار رکھا ہے، قدرتی آفات سے بچائو کیلئے کئے گئے اقدامات بھی پیداوار میں اضافے کے باعث بنیں گے۔